ویب ڈیسک: انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت کم ہونے لگی۔
کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی، 1 روپے 38 پیسے کمی کے بعد انٹربینک میں ڈالر 263 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے، گزشتہ روز انٹر مارکیٹ میں ڈالر 264.38 روپے پر بند ہوا تھا۔
انٹربینک میں ڈالرکی قیمت بلند ترین سطح سے 12 روپے 20 پیسے کم ہوچکی ہے، 3 فروری کو انٹربینک میں ڈالر 276 روپے 58 پیسے کی ریکارڈ سطح پر تھا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 64 پوائنٹس کے اضافے سے 41 ہزار 142 پر آ گیا ہے۔گزشتہ روز 100 انڈیکس 41 ہزار 78 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔