بپی لہری کی آخری رسومات، ودیا بالن سمیت متعدد شوبز شخصیات کی شرکت  

Bippi lehri,Indian singer
کیپشن: The last rites of Bappi Lahri
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت کے معروف موسیقار وگلوکار بپی لہری کی آخری رسومات ، بالی وڈ سمیت بھارت بھر سے مختلف شوبز شخصیات نے شرکت کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بپی لہری کی آخری رسومات ممبئی میں ادا کی گئیں ،آخری رسومات میں سلمیٰ آغا، انو رادھا، الکا یاگنک، ودیا بالن، الا ارون، بھوشن کمار، میکا سنگھ، شان، کمار سانو، شکتی کپور، روپالی گنگولی، سنیل پال اور دیگر شخصیات شریک ہوئیں۔

  بپی لہری کی آخری رسومات کے موقع پر بیٹی ریما زارو قطار روتی رہیں ، بپی لہری کے بیٹے بپا بھی شدید افسردہ نظر آئے جبکہ  ان کے مداح بھی شدید افسردہ اور غمزدہ تھے۔اداکارہ ودیا بالن بھی اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور رونے لگیں۔واضح رہے کہ بپی لہری گذشتہ روز 69 برس کی عمر میں بیماری کے باعث انتقال کرگئے تھے ۔