ٹرانسپوٹرز نے بھی عوام پر مہنگائی بم گرا دیا

ٹرانسپوٹرز نے بھی عوام پر مہنگائی بم گرا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان علیم : حکومت کے بعد ٹرانسپوٹرز نے بھی عوام پر مہنگائی بم گرا دیا، پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 50 سے دو سو روپے تک اضافہ کردیا گیا۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہر چیز پر اثر انداز ہونے لگا ، ایک جانب اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہےتو دوسری جانب ٹرانسپورٹرز نے بھی  مختلف شہروں کو جانیوالی پبلک ٹرانسپورٹ کےکرائےبڑھادیئے ہیں۔ لاہور سے پشاور کا کرایہ 15 سو روپے سے بڑھا کر 16 سو،اسلام آباد کا کرایہ 13 سو سے بڑھا کر 13 سو 50 روپے کردیا گیا ہے۔ جبکہ سیالکوٹ کا کرایہ 550 سے بڑھا کر 600،ملتان کا کرایہ 12 سو 30 روپے سے بڑھا کر 13 سو ہوگیا ہے۔ کراچی کا کرایہ 3550 روپے سے بڑھا کر 37 سو 50، بہاولپور کا کرایہ 13 سو روپے سے بڑھا کر 1360،فیصل آباد کا کرایہ 650 سے بڑھا کر 700 روپے کیا گیا ہے۔
شہری کرایوں میں اضافے کے بعد حکومت پر پھٹ پڑے۔ شہریوں کا کہنا ہے مہنگائی نے پہلے ہی کمر توڑ رکھی ہے،اب سفر کرنا بھی مشکل ہو گیا ہے،سمجھ سے باہر ہے کہ حکومت غریب عوام سے کیا چاہتی ہے۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ پہلے خوشی غمی میں پوری پوری فیملیز سفر کیا کرتی تھیں اب گھر کا ایک فرد ہی سفر کر سکتا ہے۔