بابر اعظم کو کیوں ڈانٹا؟ وسیم اکرم کا ردعمل سامنے آگیا

wasim akram fight with babar azam
کیپشن: Wasim Akram / Babar Azam
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: قومی ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری فاسٹ بالر وسیم اکرم نے ٹوئٹ کی ہے گزشتہ رات باؤنڈری پر بابر سے بات کرنے پر ردعمل دیکھ کر حیران ہوں۔

کراچی کنگز کو پی ایس ایل میں پےدرپے شکست کا سامناہے، ملتان سلطانز کے خلاف میچ کے آخری اوور کے دوران میچ بابراعظم اور وسیم اکرم کی ویڈیو  سامنے آئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وسیم اکرم بابر اعظم کو ڈانٹ رہے ہیں اور بابر اعظم سہمے سہمے لگ رہے ہیں، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔سوشل میڈیا صارفین نے وسیم اکرم کےرویئے کی مذمت کردی اور آڑے ہاتھوں لیا۔ 

اب وسیم اکرم کا بھی ردعمل سامنے آیا ہے، انہوں نے ٹویٹ میں کہا کہ کل رات باؤنڈری پر بابر اعظم سے بات کرنے پر لوگوں کا ردعمل دیکھ کر حیران ہوں۔ میں اس وقت بابر سے یہ استفسار کر رہا تھا کہ 'ہمارے باؤلرز یارکر کیوں نہیں کر رہے یا آف سٹم کے باہر سلو گیند کیوں نہیں کررہے'؟  بابر بہت اچھا لڑکا ہے اس نے اپنی طرف سے جیت کی پوری کوشش کی، ساتھ ہی انہوں نے بابر سے پوچھا کہ رات کے کھانے کا کیا پروگرام ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer