ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ بار اور لاہور بار کے عہدیداروں کی چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے ملاقات۔ سول عدالتوں کی تقسیم کا نوٹیفکیشن واپس، وکلاء نے ہڑتال ختم کردی۔
لایور ہائیکورٹ بار اور لاہور بار کے عہدیداروں نے جسٹس چودھری مسعود جہانگیر، جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس شہرام سرور چودھری سے ملاقات کی اور لاہور کی سول عدالتوں کی تحصیل کی سطح پر تقسیم کےنوٹیفکیشن ، وکلاء کے مطالبات اور اس کے حل بارے تبادلہ خیال کیا گیا، جس کے بعد بار عہدیداروں نےجسٹس چودھری مسعود جہانگیر کی سربراہی میں ججز کی 3رکنی کمیٹی کے ہمراہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی سے ملاقات کی۔
ملاقات میں سول عدالتوں کی تقسیم کے نوٹیفکیشن اور وکلاء مطالبہ بارے تبادلہ خیال کیا گیا، چیف جسٹس نے بار عہدیداروں کا مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے سول عدالتوں کی تقسیم کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیاجس کے بعد لاہور ہائیکورٹ بار اور لاہور بار کے وکلاء نے جاری ہڑتال ختم کرنےکا اعلان کردیا.لاہور بار میں ہڑتال کا چوتھا جبکہ لاہور ہائیکورٹ بار میں ارجنٹ کیسز کے بعد ہڑتال کی کال کا پہلا روز تھا