کماہاں روڈپرقتل کی لرزہ خیز واردات ،2افراد جاں بحق

 کماہاں روڈپرقتل کی لرزہ خیز واردات ،2افراد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: تھانہ نشتر کالونی کے علاقہ کماہاں روڈپر نجی فیکٹری کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ،2افرادجاں بحق، ایک شخص زخمی ہوگیا۔

تھانہ نشتر کالونی کے علاقہ کماہاں روڈپر نجی فیکٹری کے قریب نامعلوم افراد کی جانب سے  فائرنگ کی گئی جس میں   خاتون سمیت دو افراد جاں بحق  جبکہ  ایک  شہری زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق  جاں  بحق ہونے والوں میں 50 سالہ افتخار 42 سالہ رضیہ بی بی شامل  ہے جبکہ زخمی  ہونیوالے 25 سالہ یاسر کو طبی امداد کے لیے جنرل ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ نامعلوم افراد فائرنگ کرنے کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔ واقعہ  کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی  اورقانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔