ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اراضی کی خریدو فروخت کا معاملہ، ایڈیشنل آئی جی سمیت افسروں کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم

اراضی کی خریدو فروخت کا معاملہ، ایڈیشنل آئی جی سمیت افسروں کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : اراضی کی خریدو فروخت کا کیس سول کورٹ میں زیر التواء ہونےکےباوجود اندراج مقدمہ کامعاملہ، ہائیکورٹ میں مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت پر سماعت، ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن فیاض احمد دیو، ایس ایس پی انویسٹی گیشن سمیت دیگر افسران پیش، عدالت نے آئی جی کو 24 فروری کو مفصل رپورٹ پیش کرنے کا حکم دےدیا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس صداقت علی خان نے ملزم اسدرضاکی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست پرسماعت کی۔ درخواستگزارنےموقف اختیارکیاکہ ملک منیرکھوکھر سے رائیونڈ روڈ پر 38 کینال کی خریداری کا معاہدہ کیا۔ معاہدے پرعملدرآمد نہ ہونے پر معاملہ سول کورٹ چلا گیا۔ فریقین کا معاملہ سول کورٹ میں ہونےکےباوجود فریق دوئم نےمقدمہ درج کروا دیا۔ ملک منیرکی مدعیت میں شمالی چھاونی پولیس نے فراڈ کی دفعات کےتحت مقدمہ درج کروایا۔ مقدمہ میں بوگس دستاویزات تیارکرنے سمیت دیگر الزامات لگائے گئے۔ درخواستگزارنے استدعا کی کہ عدالت ضمانت قبل ازگرفتاری کنفرم کرنےکاحکم دے۔عدالتی حکم پر ایس ایس پی انویسٹی گیشن توصیف حیدر پیش ہوئے لیکن وہ عدالت کو مطمئن نہ کرسکے۔

جس پرعدالت نےآئی جی کوفوری پیش ہونےکاحکم دیا۔کچھ دیربعددوبارہ سماعت شروع ہوئی تو ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن فیاض احمد دیو، ایس ایس پی انویسٹی گیشن عبدالغفار قیصرانی، ایس ایس پی سی آئی اے توصیف حیدر سمیت دیگر افسران پیش ہوئےاور عدالت کوآگاہ کیاکہ آئی جی اسلام آباد میں ہونےکےباعث پیش نہیں ہوسکے۔جس پر عدالت نےسماعت چوبیس فروری تک ملتوی کرتےہوئےآئی جی کودونوں پارٹیوں کوسُن کر آئندہ سماعت پر مفصل رپورٹ پیش کرنےکاحکم دےدیا۔عدالت نےملزم کی عبوری ضمانت میں بھی آئندہ سماعت تک توسیع کردی۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer