ینگ ڈاکٹر ز کی ایک بار پھر ہڑتال کی دھمکی

ینگ ڈاکٹر ز کی ایک بار پھر ہڑتال کی دھمکی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طاہر جمیل : ینگ ڈاکٹرز کے تحفظات نظر انداز،ایک بار پھر ہسپتالوں میں احتجاج کا خدشہ بڑھ گیا، ینگ ڈاکٹرز نے ہڑتال کی دھمکی دے دی۔

ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔ہسپتالوں کے آئوٹ ڈور،ایمرجنسی بند ہونے سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ینگ ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈیکس نے  ہڑتال کرکے  آؤٹ ڈور میں علاج معطل کردیا تھا، آؤٹ ڈور میں علاج تعطل کا شکار ہونے سے مریض خوار ہوتے رہے۔ سروسز، پی آئی سی، میو،چلڈرن،جنرل ،جناح ہسپتال میں ہڑتال کی گئی  ۔

ہسپتالوں میں ہڑتالوں سے جب بات نہ بنی تو مظاہرین نے  کینال سے شادمان جانیوالی ٹریفک مکمل طور پر بند کر دی، گاڑیوں کی لمبی قطاریں، فیروزپورروڈکوبھی ٹریفک کیلئےبندکردیا تھا، جنرل اور چلڈرن ہسپتال میں بھی احتجاج، مظاہرین نے گنگارام چوک بھی بلاک کیا گیا۔

صرف لاہور میں ہی نہیں پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی احتجاج کیا گیا۔حکومت کو جب ہوش آیا تو مظاہرین سے مذاکرات کرکے ان کے مطالبات ماننے کا وعدہ کیا گیا تھا۔

یاد رہے مظاہرین نے صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد کے خلاف نعرے بازی  بھی کی تھی ۔ ینگ ڈاکٹرز نے ڈاکٹر یاسمین سے استعفیٰ کا مطالبہ بھی کیا تھا۔ 

اب ایک بار پھر ینگ ڈاکٹرز کے تحفظات نظر انداز کردئیے گئے ہیں۔حکومت نے ایم ٹی آئی ایکٹ مکمل شکل میں نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا،حکومت ایم ٹی آئی ایکٹ مکمل طور پر نافذ کرے گی،وزیراعظم نے ایم ٹی آئی ایکٹ کو مکمل طور پر لاگو کرنے کی ہدایت کردی،وزیراعظم نے وزیراعلی پنجاب اور محکمہ صحت سے تفصیلات مانگ لیں۔


وزیر اعظم عمران خان نےوزیر صحت کو  ہدایت کی ہے کہ ایکٹ مکمل طور پر نافذ نہ ہونے کی کیا وجہ ہے، تفصیلات دی جائیں، سٹیک ہولڈرز کی مشاورت کیساتھ ایکٹ کو نافذ کیا جائے،ایکٹ کا مقصد ہسپتالوں کے نظام کی بہتری ہے۔ایم ٹی آئی ایکٹ کا نفاذ گرینڈ ہیلتھ الائنس کے احتجاج کے باعث مؤخر کیا گیا تھا۔

ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے ایک بار پھر ہڑتال کی دھمکی دے دی گئی ہے، ینگ ڈاکٹرز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہمارے مطالبات کو نظرانداز کیا گیا تو ہم ہڑتال کریں گے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer