کاہنہ میں ہوائی فائرنگ کرنے والے 15 ملزمان گرفتار

کاہنہ میں ہوائی فائرنگ کرنے والے 15 ملزمان گرفتار
کیپشن: City42 - Arrest, Kite
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاحد علی)  کاہنہ میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنیوالے پندرہ ملزمان کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ ملزمان کے قبضے سے ناجائز اسلحہ اور آتش بازی کا سامان بھی برآمد کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق کاہنہ کے علاقے میں مہندی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے پر پندرہ ملزمان کو حراست میں لیاگیا ہے۔ ملزمان کے قبضے سے تین کلاشنکوفیں، پانچ پستول، گولیاں، اور آتشبازی کے سامان سمیت شراب بھی برآمد کر لی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ تمام ملزمان کیخلاف شراب نوشی ، ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے کی دفعات کےتحت مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer