ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ سوشل میڈیا پر سرگرم، تھریٹ الرٹ

بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ سوشل میڈیا پر سرگرم، تھریٹ الرٹ
کیپشن: City42 - RAW
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (عرفان ملک) بھارتی خفیہ ایجنسی ''را ''اور دیگر پاکستان مخالف ایجنسیاں سوشل میڈیا پر پاکستان دشمنی میں سرگرم، قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے سوشل میڈیا کا تھریٹ الرٹ جاری کر دیا۔

قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی جانب سے سوشل میڈیا پر القاعدہ، داعش اور ٹی ٹی پی کے دہشتگردوں کے سرگرم ہونے کے بارے میں الرٹ جاری کر دیا گیا۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ دہشتگرد سوشل میڈیا کے ذریعے دہشتگرد تنظیموں میں بھرتی اور اس کی فنڈنگ کیلئے کام کر رہے ہیں۔ قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے وزارت داخلہ کو مراسلہ لکھا ہے۔

 ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کے 50سرگرم کارکنوں کی فہرست بھی فراہم کردی گئی ہے۔ جس میں پاکستان مخالف پوسٹ اور دیگر مواد موجود ہے۔ کچھ ایسے بھی اکاؤنٹس ہیں جو کہ بھارت سے آپریٹ ہو رہے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer