ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

زمینوں کی خرید و فروخت کرنیوالوں کےلیے بڑی خبر، صوبائی حکومت نے اہم فیصلہ کرلیا

Sarfraz Bugti, Land Record, Digital land record,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:   زمینوں کی خرید و فروخت کرنیوالوں کےلیے بڑی خبر آگئی، صوبائی حکومت نے شفافیت کےلیے اہم فیصلہ کرلیا۔

 ڈیجیٹل لینڈ ریکارڈ کے ذریعے عوام کو بہتر سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، بلوچستان میں اراضیات کے ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن کےلیے حکومت بلوچستان اور لینڈ انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم کے درمیان معاہدہ طے پاگیا، وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں معاہدے پر دستخط کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ پہلے مرحلے میں بلوچستان کے 25 اضلاع میں زمینوں کی ڈیجیٹلائزیشن کی جائے گی، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو قمبر دشتی اور لمز کی جانب سے سی ای او نے معاہدے پر دستخط کیے۔

وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ڈیجیٹل لینڈ ریکارڈ سے تنازعات میں کمی آئیگی، عوام کو بہتر سہولیات میسر آئیں گی،

انھوں نے کہا کہ بلوچستان کی اراضیات کی ڈیجیٹلائزیشن فیصلہ کن سنگ میل ہے، زمینوں کے ریکارڈ میں شفافیت کے بغیر پائیدار ترقی ممکن نہیں، ڈیجیٹل نظام گورننس کو مضبوط بنائے گا۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ ڈیجیٹل لینڈ ریکارڈ سے زمینوں کی منتقلی وتصدیق میں سہولت ملے گی، منصوبے پر مقررہ وقت اور اعلیٰ معیار کے مطابق عمل درآمد یقینی بنایا جائےگا۔