سٹی42: افغان طالبان رجیم کی سرپرستی میں دہشت گردی کے پے درپے واقعات سامنے آنے کے بعد انگلینڈ کی حکومت نےاپنے شہریوں کے لئے ٹریول الرٹ جاری کر دیا۔
انگلینڈ کے شہریوں کو برٹش حکومت کی طرف سے خبردار کیا گیا ہے کہ وہ افغانستان کا سفر نہ کریں۔ اگر انہوں نے افغانستان کے سفر کا منصوبہ بنا رکھا ہے تو اسے ملتوی کر دیں۔
برٹش حکومت نے اپنے چہریوں کیلئے افغانستان کے لیے ٹریول الرٹ ااج ہی جاری کیا۔برطانیہ کی اپنے شہریوں کو افغانستان کا سفر نہ کرنے کی سخت ہدایات ملنے کے بعد برٹش باشندے اب افغانستان جانے سے گریز کر رہے ہیں اور اپنے طے شدہ پروگرام منسوخ کر رہے ہیں۔
برطانوی دفترخارجہ کے الرٹ کے مطابق برطانوی شہریوں کو افغانستان میں گرفتاری اور طویل قید ہوسکتی ہے۔ افغانستان جانے والے برطانوی شہری ممکنہ خطرات کا لازمی جائزہ لیں۔ برطانوی حکومت نے اپنے شہریوں کیلئے افغانستان کا سفر انتہائی خطرناک قرار دے دیا۔