سٹی 42 : اسلام آباد میں پولیس نے کارروائی کے دوران خود کو امریکن سفارت خانے کا اہلکار ظاہر کرنے والے نوسرباز کو گرفتار کرگیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق سفارت خانے کا جعلی کارڈ رکھنے والا ملزم افغان شہری نکلا، افغان شہری گاڑی پر دو خواتین کے ساتھ گیٹ نمبر دو سے ڈپلومیٹک انکلیو میں داخل ہوا۔ پولیس اور انٹیلی جنس اہلکاروں نے شخص کی نشاندہی کر رکھی تھی۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان شہری فراڈ کے کچھ کیسز میں پولیس کو مطلوب تھا، امریکی سفارت خانے نے بھی افغان شہری کے بارے میں بھی شکایت کی تھی۔
پولیس نے انٹیلی جنس ایجنسیوں کی مدد سے افغان شہری حارث کو گرفتار کر لیا، جسے مزید کارروائی کے لیے تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کر دیا گیا۔