ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کمسن  بچی کو ریپ کرنےوالامجرم4سال بعدگرفتار

Rape, blackmailing, sexual harassment, crimes agains women, Gilgit, Chief Court
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  کمسن بچی سے زیادتی کرنے اور ویڈیوز بنا کر وائرل کرنے والا اشتہاری ملزم شاہ زیب ولد عبداللہ خان چار سال بعد گرفتار ہو گیا۔
چیف کورٹ گلگت نے آج سنگین جرائم میں ملوث مفرور ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ کر دی اور اسے عدالت میں ہی ہتھکڑیاں لگوا دیں۔
چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے ضمانت کے معاملہ کی سماعت کی اور ملزم شاہ زیب ولد عبداللہ خان کو کمرۂ عدالت سے ہی گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔
یہ خطرناک ملزم گزشتہ چار سال سے مفرور رہا۔ اس دوران وہ فیک فیس بک اکاؤنٹس کے ذریعے بلیک میلنگ کرتا رہا۔
فیس بک کی جانب سے فراہم کردہ معلومات سے ملزم کی نشاندہی ممکن ہوئی۔
ملزم کو مزید تفتیش کے لیے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی NCCIA گلگت کے حوالے کر دیا گیا ہے۔