ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع

بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان نے بھارت کے لیے فضائی حدود بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی۔ 
بھارتی رجسٹرڈ طیاروں کے لیے پاکستان نے اپنی فضائی حدودمزید 23 جنوری 2026 تک بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے حکومت کی جانب سے منظوری سے نیا نوٹم جاری کردیا۔

 پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کے نوٹم کے مطابق بھارت کے تمام رجسٹر پسنجر، ملٹری اور پرائیوٹ جیٹس کوپاکستان کی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت نہیں ہوگی، پاکستان نے 23 اپریل 2025 سے بھارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر رکھی ہے۔