ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جاوید میانداد دل میں تکلیف کے باعث ہسپتال پہنچ گئے

جاوید میانداد دل میں تکلیف کے باعث ہسپتال پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :پاکستان کے عظیم بیٹر جاوید میانداد  دل میں تکلیف کے باعث ہسپتال پہنچ گئے۔

نجی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جاوید میانداد کو دل کے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا ، بعدازاں ڈاکٹرز نے معائنہ کیا اور انہیں گھر جانے کی اجازت دے دی،سابق ٹیسٹ کپتان کراچی میں قومی ادارہ امراض قلب پہنچے، ڈاکٹرز  نے ان کے ضروری ٹیسٹ کرنے کے بعد  اینجیوگرافی کی اور رپورٹ کے مشاہدے کے بعد اُن کو صحت مند قرار دے دیا۔

دوسری جانب جاوید میاں داد نے این آئی سی وی ڈی میں دی جانے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

 گھر روانگی سے قبل جاوید میاں داد کا کہنا تھا کہ میں بہت بہتری محسوس کر رہا ہوں، اللہ کا کرم رہا اور قوم کی دعائیں رہیں تو صحت میں مزید بہتری آئے گی۔