ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بانی پی ٹی آئی کی بہن ہوں، مجھے کوئی سیاسی بات کرنے سے نہیں روک سکتا ، عظمیٰ خان

Uzma Khan, Bani PTI, Noureen Khan, Aleema Khan, Adiala Jail, Gorakhpur Check post , Imran Khan, Zehni Mareez
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ارشاد قریشی: بانی کی بہن عظمی خان نے کہا  کہ   میں بانی پی ٹی آئی کی بہن ہوں، مجھے کوئی سیاسی بات کرنے سے نہیں روک سکتا ۔میں جو مرضی بات کہوں مجھے کون روک سکتا ہے۔ عظمی خان نے یہ بات منگل اور بدھ کی درمیانی رات اڈیالہ جل والی سڑک پر میڈیا کے کیمروں کے سامنے باتیں کرتے ہوئے کہی۔ 

انہوں نے کہا،    ہم انتظار کررہےہیں اگر وہ چاہیں تو رات کے بارہ بجے بھی ملاقات کروا سکتےہیں۔

بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان بھی عظمی خان کے ساتھ موجود تھی، علیمہ خان نے کہا  کہ بانی پی ٹی آئی کو   تنہائی میں رکھا جارہا ہے ،یہ غیر قانونی سلوک اور انسانی حقوق کی   خلاف ورزی ہے۔اور ہم اسی لیے یہاں پر  دھرنا دیئے بیٹھے ہوئے ہیں ۔ نورین خان  نےمیڈیا کیمروں کے سامنے کہا کہ نہ کوئی جج کی بات سنتا ہے نہ جیل کی ۔

علیمہ خان نے گورکھپور فیکٹری ناکے پر میڈیا کیمروں کے سامنے  کہا کہ ہم یہاں کوئی قانون نہیں توڑ رہے اور کوئی خلاف آئین اقدام نہیں کرے رہے ،لیکن جنھوں نے بانی پی ٹی آئی کو  تنہائی میں رکھا ہے،ملکی اور عالمی قوانین کے خلاف ورزی کر رہے ہیں،کسی کو پانچ دن میں تنہائی میں رکھیں تو انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔ اس دوران میری بہن کی ملاقات ہوئی ہے وہ بھی بیس بیس منٹ کی۔ نہ ہم ان کو بھولیں گے اور نہ ان کو بھولنے دیں گے۔  صرف اس لیے کہ بانی پی ٹی آئی کا پیغام باہر نہ آئے،جب تک بانی  سے ملاقات نہیں کروائی جاتی ہم یہاں پر موجود رئیں گے۔

علیمہ خان نے الزام لگایا کہ انھوں نے واٹر کینن اور دو بوزر منگوائے ہیں ہمارے لیے ،پھینک دیں پانی ہم  پر،  گرادیں ہمیں پھر کیا ہو جائے گا ۔

 پانی پھینکیں کچھ بھی کریں یا دو بوزر اور لے آئیں ہم یہاں موجود ہیں۔ کیا ہوگا ہم بھیگ جائیں گے آج ہم بندوست کر کے آئے ہیں۔ گرم کپڑے ساتھ لے کر آئے ہیں کارکن رین کوٹ بھی لائے ہیں۔ ہم بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں جان دے دیں گے، پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
عظمی خان نے  کہا ہم انتظار کررہےہیں اگر وہ چائیں تو رات کے بارہ بجے بھی ملاقات کروا سکتےہیں، میں بانی پی ٹی آئی کی بہن ہوں مجھے کوئی سیاسی بات کرنے سے نہیں روک سکتا آذادی رائے کا مجھے حق ہے ،میں جو مرضی بات کہوں مجھے کون روک سکتا ہےجو میرے بھائی نے پیغام دیا وہ دوں گی،مجھے ملاقات سے ہہلے کسی نے کچھ نہیں کہا تھا اور نہ ہی مجھے کوئی کہہ سکتا ہے ،یہ غلط ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لئے مجھے کوئی ہدایت دی گئی تھی،اگر مجھے کوئی کچھ کہتا بھی تو میں نہیں سنتی مجھے باہر کسی نے کوئی ہدایت نہیں دی تھی،میں نے آخری ملاقات میں کونسی سیاسی بات کی؟؟عاصم منیر کے حوالے سے اگر بات کی تو کیا عاصم منیر سیاسی ہے  ،عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے ریاست چلتی ہے، ریاست عوام ہے ادراہ ریاست نہیں ،ہم بیٹھے ہیں ہم حق پر ہیں اللہ ہمارے ساتھ ہے۔

 نورین خان  نے  کہا کہ نہ کوئی جج کی بات سنتا ہے نہ جیل کی ،پہلے قید میں رہنے والے سیاسی میٹنگز کرتے پارٹی کرتے تھے سپرنٹںدنٹ کے کمرے میں کیک کٹتے تھے۔ کبھی تو عدالتیں بھی کام کریں گی،  سب پر مقدمات درج ہوں گے جو یہ کررہے ہیں، نورین خان نے الزام لگایا،  پنجاب پولیس ایک مجرم پولیس ہے۔ دہشت گرد پولیس ہے۔ سندھ بلوچستان کے پی کے میں بھی پولیس ایسا نہیں کرتی ۔ ہم تو واپس جارہے تھے انہوں نے ہم پر پانی پھینکا اور گھسیٹا۔ ظلم اللہ کو پسند نہیں،اللہ پاک یہ نہیں کہیں گے کہ تم مریم نواز کا حکم مان رہے تھے۔ پہلے انہوں نے واٹر کینین استعمال کیا ۔ یہ بندوق بھی استعمال کر سکتے ہیں،یہ ظلم کرنے والی پولیس ہے ،یہ پولیس پنجاب کے لئے دہشت گرد بن چکی ہے،کس سے بات کریں ترامیم کے بعد عدالتیں ختم کر دی گئیں، عدالت کی بات یہ مانتے نہیں۔