ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نتیش کی رزیل حرکت: ایمنسٹی انٹرنیشنل نے خاتون کی عزت پر حملہ کا  مرتکب قرار دے دیا 

Nitish Kumar, City42, Indian muslim woman, Hijab, Patna , Amnesty International
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  مسلمان خاتون کا  برسرعام نقاب کھینچ کر ان کا چہرہ برہنہ کر دینے والے یاست بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار  پر ہر طرف سے لعن طعن ہو رہی ہے البتہ پاکستان مین انسانی حقوق کے پرچم بردار نتیش کی رزیل حرکت پر خاموش ہیں۔ 

 بہار کے دارالحکومت  پٹنہ میں بی جے پی کے اتحادی وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ایک سرکاری تقریب میں پڑھی لکھی مسلمان خاتون ڈاکٹر کا نقاب کھینچ دیا تھا۔ یہ خاتون اپنی سرکاری نوکری کے سبب اس تقریب میں نتیش کی موجودگی میں موجود رہنے پر مجبور تھیں۔ انہوں نے نتیش کی فرمائش پر نقاب ہٹانے سے انکار کیا تھا، دراز دست کوتاہ  بیں کم ظرف وزیراعلیٰ نے سب کی موجودگی میں مسلم خاتون کا نقاب اپنے ہاتھ سے نوچ لیا، اس کے ساتھی وہاں کھڑے ہنستے رہے۔

انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا نے قرار دیا ہے کہ کسی عوامی عہدے دار کا  کسی خاتون کے حجاب کو زبردستی ہٹانا اس کی عزت، شناخت اور خودمختاری پر حملہ ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا نے ایسے اقدامات کو معاشرے میں خوف بڑھانے کے مترادف قرار دیا۔ 

 بھارت میں انسانی حقوق کے کارکن کہہ رہے ہیں کہ نتیش کمار کی رزیل حرکت سے  واقعے سے بھارت میں اقلیتی خواتین کے تحفظ پر سنگین سوالات کھڑے ہوگئے ہیں،اس واقعے کے ذمے داروں کے خلاف فوری اور شفاف کارروائی کی جائے۔

 نقاب کھینچنے پر بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار کے خلاف ہراسمنٹ کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ زور پکڑ گیا۔

اپوزیشن پارٹی کانگریس نے کہا کہ نتیش کمار کی بے شرمی دیکھیں (سرکاری ملازمت کا)  اپائنٹمنٹ لیٹر لینے آئی خاتون ڈاکٹر کا حجاب اتار دیا۔ یہ بدتمیزی ناقابلِ معافی ہے۔