آئندہ الیکشن میں نواز شریف ایک مرتبہ پھر منتخب ہوکر عوام کی تقدیر بدلیں گے،سیف الملوک کھوکھر

آئندہ الیکشن میں نواز شریف ایک مرتبہ پھر منتخب ہوکر عوام کی تقدیر بدلیں گے،سیف الملوک کھوکھر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد: پاکستان مسلم لیگ ن کا لاہور میں جنرل الیکشن کی تیاریوں کا آغاز ، جوہر ٹاؤن میں ملک سیف الملوک کھوکھر کے کوآرڈینیٹر میاں نعیم کی جانب سے کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جہاں سیف الملوک کھوکھر نے کارکنان کو پارٹی منشور بارے آگاہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق کارنر میٹنگ میں ملک سیف الملوک کھوکھر، رانا نذیر، شاہد رفیق، ملک رحمت، میاں افراہیم، حاجی نصرت،اکمل ظفر، علی انجم، حاجی سلیم، احسن بھٹی نے شرکت کی ، تنویر سندھو، یاسر سندھو، ذیشان سلیمی، سلیمان بھٹی، عمیر رفیق، حسنین احمد سمیت اہل علاقہ کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سیف الملوک کھوکھر کا کہنا تھا کہ پاکستان کو مالی مشکلات سے نکالنے کے لیے مسلم لیگ ن کو آئندہ الیکشن میں کامیاب کروائیں۔آئندہ الیکشن میں نواز شریف ایک مرتبہ پھر منتخب ہوکر عوام کی تقدیر بدلیں گے۔