رنبیر کپور اور شردھا کپور کی نئی فلم کاپہلاٹیزرجاری

Trailer of new movie of Ranbir Kapoor and Sharadha Kapoor
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  بالی وڈ اداکار رنبیرکپور اور شردھا کپور کی آنے والی نئی فلم کا پہلا ٹیزرجاری کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق رنبیرکپور اور شردھا کپور کی آنے والی نئی بالی وڈ فلم کے نام کا اعلان کردیا گیا ہے ۔ لو رنجن کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کا نام تو جھوٹی میں مکار ہے ۔شردھا کپور نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ کے زریعے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کے ساتھ  فلم کا ٹائٹل شئیر کیا۔

شردھا کپور  نے اپنے کیپشن میں لکھا آخرکار نام سامنے آگیا یہ دیکھو ۔

 عالیہ بھٹ نے اپنے شوہر رنبیر کی اس فلم کے نام کا ٹنگل جِنگل آپس میں ملنا اندازہ لگایا تھا جو کہ غلط ثابت ہوا ۔فلم میکر کی جانب سے نام کے اعلان کے ساتھ فلم کا پہلا ٹیزر بھی جاری کر دیا گیا۔

 شردھا نے مداحوں کو فلم کے نام کے حوالے سے پوچھتے ہوئے کیپشن میں لکھا اور فلم کا نام ہے.. اندازہ کرو ۔

 رنبیر کپور اور شردھا کپور کی ایک ساتھ کی گئی پہلی فلم تو جھوٹی میں مکار کی ریلیز اگلے سال 8 مارچ کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی ۔ ٹیزر کی اس مختصر ویڈیو میں شردھا کو رنبیر کی طرف بڑھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔ دونوں گلے مل کر ایک دوسرے سے فلرٹ کرتے ہیں پھراسکرین پر فلم کا نام تو جھوٹی میں مکار جگمگاتا دکھائی دیتا ہے ۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر