(حسن خالد)شدید دھند میں کمی کے بعد موٹروے کو مختلف مقامات سے ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔
موٹروے ایم 2 ٹو لاہور سے کوٹ مومن، موٹروے ایم 3 کو لاہور سے ملتان کے لیے کھولا گیا ہے۔ ملتان سے سکھر جانیوالی موٹروے ایم 5 کو بھی کھول دیا گیا ہے۔ لاہور سے سیالکوٹ جانے والی موٹروے کو بھی دھند میں کمی آنے پر ٹریفک کے لیے بحال کیا گیا ہے۔موٹر وے پولیس نے عوام سے گزارش کی ہے کہ دھند کے موسم میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں، گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔