ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دانیہ شاہ کی ریمانڈ کا معاملہ : عدالت سے بڑی خبر آگئی

file photo
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) عامر لیاقت مرحوم کی نازیبا ویڈیوز لیک کرنے کا معاملہ ۔

عامر لیاقت کی سابق اہلیہ بشریٰ اقبال عدالت پہنچ گئیں ۔عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کو عامر لیاقت کی بیٹی دعا کی درخواست پر گرفتار کیا گیا ہے۔دانیہ شاہ کو ایف آئی اے نے  لودھراں کے نواحی گائوں ڈانوراں میں   گھر سے گرفتار کیا تھا ۔

ایم این اے عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ، ملزمہ دانیہ شاہ کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے۔ملزمہ دانیہ شاہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔دورانِ سماعت عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ ملزمہ پر کیا الزام ہے؟ جس پر تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمہ پر عامر لیاقت کی قابل اعتراض ویڈیوز وائرل کرنے کا الزام ہے۔

عدالت کا سماعت کے دوران کہنا تھا کہ ملزمہ کو متعلقہ کورٹ میں پیش کیا جائے۔جس پر وکیل ایف آئی اے نے مؤقف اختیار کرتے ہوئے  کہا کہ اس عدالت کو بھی ریمانڈ دینے کا اختیار ہے۔ تفتیشی افسر نے عدالت سے ملزمہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا جو کچھ دیر بعد سناتے ہوئے پولیس کو ملزمہ کو متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔

عدالت نے کہا کہ جس تھانے کی حدود میں ویڈیوز ریکارڈ ہوئیں وہیں کی عدالت میں پیش کیا جائے ۔پولیس اب ملزمہ دانیہ شاہ کو کل جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں پیش کرے گی۔

سماعت کے دوران دانیہ شاہ کے وکیل کا کہنا تھا کہ میری مؤکل دانیہ بی بی کے خلاف کوئی شواہد نہیں ہیں۔

خیال رہے کہ عامر لیاقت حسین رواں برس 9 جون کو انتقال کرگئے تھے۔ انہوں نے جنوری میں دانیہ ملک سے تیسری شادی کی تھی تاہم جلد ہی دونوں میں علیحدگی ہوگئی تھی۔ دانیہ شاہ نے بہاولپور کی عدالت میں خلع کی درخواست دائر کر رکھی تھی کہ اسی دوران عامر لیاقت کی بیڈ روم کی کچھ نازیبا ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جن کے حوالے سے عامر لیاقت انتہائی صدمے کی کیفیت میں تھے، انہوں نے ان ویڈیوز پر روتے ہوئے ویڈیو بیان بھی جاری کیا تھا۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2022-12-17/news-1671263339-7805.jpg