ویب ڈیسک : ہر طرف مہنگائی ہی مہنگائی، مٹن اور بیف کے بعد چکن بھی مہنگا، چکن کی قیمت مزید 6 روپے اضافے کےبعد 255 روپے کلو ہوگئی
برائلر مرغی کا گوشت 6 روپے کلو مہنگا کر دیا گیا ہے۔ جبکہ دوسری طرف زندہ برائلر مرغی کا ہول سیل ریٹ 168 اور پرچون ریٹ 176 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے، اس کے علاوہ فارمی انڈے بھی مزید مہنگے کردیے گئے ہیں، قیمت 2 روپے اضافے کے بعد 176 روپے درجن ہوگئی ہے، اور انڈوں کی پیٹی 5 ہزار 160 روپے کی ہوگئی ہے۔