فہد مصطفیٰ ارطغرل غازی پر پھٹ پڑے

 فہد مصطفیٰ ارطغرل غازی پر پھٹ پڑے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پالستانی اداکار فہد مصطفیٰ نےایک ا انٹرویو کے دوران ترک اداکار اینگن التان المعروف ارطغرل غازی پر پھٹ پڑے ۔ ارطغرل غازی کی پاکستان آمد سے متعلق کہا ہے کہ وہ آیا اور پیسے لے کر چلا گیا لیکن ہم ہمیشہ یہیں رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق  ایک انٹرویو کے دوران فہد مصطفیٰ نے اپنے ڈراموں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈرامے ’’ جلن‘‘کی ابتدا میں ہی اس پر تنقید ہونا شروع ہوگئی تھی۔ لوگوں کو کیسے پتہ کہ ڈرامے کی کہانی کیا ہے ابھی ڈرامے کو آگے تو بڑھنے دو اختتام تو آنے دو ۔ 

انہوں نے کہا ’’ جلن‘‘ کی کہانی پر ان لوگوں نے اعتراض کیا جن کے دل میں چور تھا باقی کسی نے اعتراض نہیں کیا۔ رکشے والے سے چوکیدار تک سب نے ’’ جلن‘‘ اور ’’ نند‘‘ ڈراما دیکھا اور پسند کیا۔

فہد مصطفیٰ نے ترک ڈرامے ’’ عشق ممنوع‘‘کی مثال دیتے ہوئے کہا جب پاکستان میں ’’ عشق ممنوع‘‘ چلتا تھا اس کی کہانی کیا تھی۔ چچی اور بھتیجے کے درمیان عشق کی کہانی دکھائی گئی تھی۔ لیکن اسے دیکھنے کے لیے سڑکیں خالی ہوجاتی تھیں ۔ اور جب میں اس طرح کی کہانی پر ڈراما بناؤں گا تو اس کانام ’’ جلن‘‘ہی ہوگا نا پھر اتنی تنقید کیوں؟ ہمارے یہاں صرف 10 سے 15 فیصد لوگ ہوں گے جنہیں ڈراموں پر اعتراض ہے باقی تو سب لوگ بہت شوق سے دیکھتے ہیں۔

فہد مصطفیٰ نے کہا ہماری شوبز انڈسٹری اس وقت بحران کا شکار ہے اور یہاں جو کام ہورہا ہے اس میں لوگوں کا خون پسینہ شامل ہے۔ یہاں کام کرنے والے لوگوں میں فنکار سمیت پورا عملہ شامل ہے اور سب کا اس بات پر زور ہے کہ کسی طرح اس انڈسٹری کو چلانا ہے آگے بڑھانا ہے ۔ اسلیے جو چیز چل رہی ہے اسے چلنے دینا چاہیئے کیونکہ ہم ترکی نہیں ہیں، بھارتی نہیں ہیں آخر میں ہم پاکستانی ہیں۔ ارطغرل بھی آیا شیر کے ساتھ بیٹھا اورپیسے لے کر چلاگیا ان کے لیے آپ یہی تھے۔ پاکستانیوں کے لیے اصل فنکار ہمایوں سعید ہے اور میں ہوں۔

فہد مصطفیٰ نے کہا میرے ڈرامے اداکار کرنا بھی چاہتے ہیں ، لوگ دیکھنا بھی چاہتے ہیں اور چینل چلانا بھی چاہتے ہیں تو میں کیا غلط کررہاہوں۔’’ نند‘‘اور’’ جلن‘‘میرے ڈرامے ہیں اور مجھے اپنے ان دونوں پراجیکٹس پر بہت فخر ہے۔


 

Raja Sheroz Azhar

Article Writer