سوہنا لاہور کچرا کنڈی بننے لگا

سوہنا لاہور کچرا کنڈی بننے لگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( در نایاب ) شہر کے متوسط علاقوں کے بعد پوش علاقے بھی تعفن زدہ ہوگئے، ایل ڈبلیو ایم سی شہر کی صفائی برقرار رکھنے میں ناکام دکھائی دینے لگی۔

ایل ڈبلیو ایم سی کا شہر میں صفائی ایمرجنسی کا پلان فلاپ ہوگیا ہے۔ کئی کئی روز سے جمع کوڑے کے ڈھیروں کا صفایا نہ ہوسکا۔ شہر کے متوسط علاقے شاہدرہ، مصری شاہ، گڑھی شاہو سمیت پوش علاقے گلبرگ، لبرٹی، گرومانگٹ روڈ، مین مارکیٹ سمیت پوش علاقوں میں کوڑے کے ڈھیر لگ گئے ہیں۔ 

ترک کمپنیوں کا توسیعی کنٹریکٹ اکتیس دسمبر کو ختم ہورہا ہے۔ ترک کمپنیوں نے تیرہ روز قبل مزید کام کرنے سے بھی انکار کردیا ہے اور ترک کمپنیوں کا مشینری دینے سے بھی صاف انکار ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ کوڑا اس قدر ہے کہ سانس لینا بھی محال ہے ایل ڈبلیو ایم سی کے پاس دوسرا پلان نہ ہونے سے شہر کچرا کنڈی میں تبدیل ہوگیا ہے۔شہر میں کوڑے کی صفائی نہ ہونے سے حالات ابتر ہیں جس پر ایل ڈبلیو ایم سی حکام موقف دینے سے کترانا شروع ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب لاہور کا معروف علاقہ ٹمپل روڈ  پر گندگی کے ڈھیر سوہنا میرا شہر لاہور مہم کا منہ چڑاتا منظر پیش کرتا رہا ہے۔ ٹمپل روڈ پر ایف آئی اے کے دفتر کے باہر کچہرے کے ڈھیر ملبہ بھی کافی دنوں سے اٹھایا ہی نہیں گیا۔ سوہنا میرا شہر لاہور صرف پوش اور ایوانوں کی طرف جانے والوں تک محدود رہا۔