ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایل ڈی اے، ون ونڈو کی ری ویمپنگ کے منصوبے پر عملدرآمد شروع

 ایل ڈی اے، ون ونڈو کی ری ویمپنگ کے منصوبے پر عملدرآمد شروع
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(دُرنایاب )سابق نگران وزیراعلی محسن نقوی کے ایل ڈی اے میں آئے شہریوں کو ون ونڈوسیل پر براہ راست رسائی دینے کا منصوبہ ، منصوبے پر عملدرامد شروع کردیا گیا ۔
ون ونڈو سیل کے سامنے دیوار کو گرا کر جنگلا ہٹا دیا گیا ۔ ون ونڈو سیل کو مین فرنٹ سے براہ راست ایکسیس دی جائے گی۔ ونڈو کو نئےآئیڈینٹیفکیشن سیل سے ملا کر ایک بلاک بلڈنگ بنائی جائے گی ۔ ایل ڈی اے نے ون ونڈو پر مین انٹرنس کو ون انٹری بنانے کا فیصلہ بھی کرلیا ۔
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ون ونڈو کو شہریوں کے لئے مکمل اوپن کرنے کی ہدایت کردی ہے  ۔ شہریوں کو داخلی و خارجی راستوں پر طویل سفر اور بار بار سیکیورٹی کلئیرنس سے بھی بچایا جائے گا ۔ ایل ڈی اے بلڈنگ ڈائریکٹوریٹ نے پارکنگ ایریا خالی کروا کر ون ونڈو کی ری ویمپنگ پربھی  کام شروع کردیا ۔