ٹک ٹاک کا جنون ایک اور جان لے گیا

ٹک ٹاک کا جنون ایک اور جان لے گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) دنیا بھر میں سماجی روابط کی ویب سائٹس اور ویڈیو شیئرنگ ایپس نئی نسل اور شہرت کے دلدادہ افراد کی من پسند مصروفیت بن چکی ہے، جہاں سوشل میڈیا سماج پر مثبت اثر ڈال رہا ہے تو اسی سوشل میڈیا کے معاشرے پر منفی اثرات بھی پڑرہے ہیں۔

ٹک ٹاک ایپ نوجوانوں کیلئے شہرت حاصل کرنے ایک ذریعہ بن چکی ہے، لوگ عام سماجی رابطوں کے بجائے سوشل میڈیا رابطوں کو ترجیح دیتے نظر آتے ہیں۔ کچھ ایسے نوجوان ہیں جن کے دیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں فالورز ہوچکے ہیں۔ نوجوان عجیب وغریب ویڈیوز بناکر مقبول ہونے کے دوڑ میں لگے ہوئے ہیں۔

  ٹک ٹاک ویڈیو کا شوق جان لے گیا, تفصیلات کے مطابق شہداد کوٹ میں ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے پستول سے گولی چل گئی، گولی لگنے سے نوجوان صدام حسین جاں بحق ہوگیا۔ شہدادکوٹ میں تھانہ اے سیکشن کی حدود میں 18 سالہ نوجوان صدام حسین اپنے گھر میں پستول ہاتھ میں لے کر ٹک ٹاک کے لیے وڈیو بنا رہا تھا کہ اچانک گولی چلنے سے وہ شدید زخمی ہوگیا جسے متعلقہ اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں جاں بحق ہوگیا، اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی اور جاں بحق نوجوان کے خلاف خودکشی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer