قومی سائیکلنگ چیمپیئن شپ، سائیکلنگ ویلوڈ روم کی خستہ حالی کے باعث حادثہ

قومی سائیکلنگ چیمپیئن شپ، سائیکلنگ ویلوڈ روم کی خستہ حالی کے باعث حادثہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہباز علی) قومی سائیکلنگ چیمپیئن شپ کے تیسرے روز ویمن سائیکلٹس میں آرمی کی صبیحہ چھائی رہیں، سائیکلنگ ویلوڈ روم کی خستہ حالی کے باعث سائیکلسٹ آپس میں ٹکرا گئے جس سے تین سائیکلٹس زخمی ہوگئے۔         

تفصیلات کے مطابق سائیکلنگ ویلوڈ روم پر جاری قومی سائیکلنگ چیمپیئن شپ کے تیسرے روز ویمن اسپرنٹ ریس میں آرمی کی صبیحہ نے پہلی، واپڈا کی فضہ ریاض نے دوسری اور سوئی سدرن گیس کی راجیہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

خواتین الیمنیشن ریس میں آرمی کی صبیحہ نے پہلی، سوئی سدرن گیس کی راجیہ نے دوسری اور واپڈا کی انعم نے تیسری پوزیشن حاصل کی، تیسرے روز مردوں کی ایلمینشن ریس کے دوسرے مرحلہ میں ویلوڈ روم کی خستہ حالت کے باعث پنجاب اور واپڈا کے سائیکلسٹ آپس میں ٹکرا گئے، جس کے نتیجے میں واپڈا کے دو اور پنجاب کا ایک سائیکلسٹ زخمی ہو گیا، زخمی سائیکلسٹس کو فوری طور پر طبی امداد دی گئی۔