ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کیلئے ادویات کی خریداری سست روی کا شکار

ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کیلئے ادویات کی خریداری سست روی کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد  چوہدری) مریضوں کے لیے ادویات خریداری کا عمل تاخیر سے دوچار، محکمہ سپپیشلائزڈ ہیلتھ سے ادھار ادویات لے کر علاج کو جاری رکھنے کی کوشش، سوا لاکھ سے زائد مریضوں کے لیے ادویات خریدنے کا عمل آئندہ برس مارچ تک مکمل ہونے کا امکان ہے۔

 پنجاب ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کے پاس مریضوں کے علاج کے لیے ادویات ختم ہوچکی ہیں، گزشتہ دو ماہ سے ادویات محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ سے مانگ کر مریضوں کو دی جارہی ہیں۔ ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کی جانب سے ادویات بروقت خریدنے کا عمل مکمل کرنے کی بجائے ماہانہ لاکھوں روپے تنخواہ وصول کرنے والی پروگرام مینجر ڈاکٹر زاہدہ سرور ڈیڑھ ماہ کے لیے بیرون ملک رخصت پر امریکہ چلی گئی ہیں۔ مینجر نہ ہونے سے سے پروگرام کے مالی اور انتظامی امور متاثر ہورہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سوا لاکھ سے زائد مریضوں کے لیے ایک ارب روپے سے زائد کی ادویات خریدنے کا عمل آئندہ برس مارچ سے پہلے مکمل ہوتا دکھائی نہیں دے رہا جس سے ہیپاٹائٹس کے مریضوں کا علاج متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔