ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رائل کینل کلب کی جانب سے بحریہ ٹاؤن کرکٹ سٹیڈیم میں ڈوگ شو کا انعقاد

رائل کینل کلب کی جانب سے بحریہ ٹاؤن کرکٹ سٹیڈیم میں ڈوگ شو کا انعقاد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بحریہ ٹاؤن (سٹی42) رائل کینل کلب کی جانب سے بحریہ ٹاؤن کرکٹ سٹیڈیم میں ڈوگ شو کا انعقاد کیا گیا۔ مختلف نسلوں کے کتوں کی واک کرائی گئی۔بیرون ملک سے آئے ججز نے بغور مشاہدہ کیا۔

پاکستان میں بھی اب کتوں کی اعلی نسلوں کو پالنے کارحجان بڑھتا جا رہا ہے جس کااندازہ بحریہ ٹاؤن کے کرکٹ سٹیڈیم کو دیکھ کر لگایا جا سکتا ہے۔ ڈوگ شو میں دس سے زائد نسلوں کے کتوں نے واک میں حصہ لیا جن کا بیرون ملک سے آئے ججز نے بغور مشاہدہ کیا۔

اس موقع پر مشہور اداکار کاشف محمود بھی موجود تھے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اس طرح کی سرگرمیاں ناپید ہو چکی ہیں جن کو پرموٹ کرنے کی ضرورت ہے۔

شو میں شریک بچے کتوں کو دیکھ کرخوش ہوتے رہے اور اپنے کتے کی جیت کی تمنا کرتے رہے۔پوزیشنز لینے والے کتوں کے مالکان کو کپ اور شیلڈ سے نوازا گیا۔ رائل کینل کلب کی جانب سے ڈوگ شو کا انعقاد ایک خوش آئند قدم ہے لیکن یہ بھی ضروری ہے کہ اس طرح کے شوز کو قومی سطح پر پذیرائی دی جائے۔

مزید دیکھئے: