ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کارپوریٹ ڈیٹ مارکیٹ کے لیے خصوصی ڈیسک قائم

کارپوریٹ ڈیٹ مارکیٹ کے لیے خصوصی ڈیسک قائم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ایس ای سی پی نے کارپوریٹ ڈیٹ مارکیٹ کے لیے خصوصی ڈیسک قائم کر دی۔

خصوصی ڈیسک کارپوریٹ ڈیٹ سکیورٹیز کے اجراء میں کمپنیوں اور مارکیٹ کے شراکت داروں کو سہولت فراہم کرے گا۔

 کارپوریٹ ڈیٹ مارکیٹ ڈیسک بانڈز، صکوک، پبلک آفرنگ اور پرائیویٹ پلیسمنٹ کے اجراء میں رہنمائی فراہم کرے گا۔

 خصوصی ڈیسک وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی ہدایت ہر قائم کیا گیا۔

چیئرمین ایس ای سی پی ڈاکٹر کبیر سدھو کا کہنا تھا کہ ڈیٹ سکیورٹیز کے اجراء کو آسان، تیز رفتار اور کم لاگت بنا رہے ہیں، کارپوریٹ ڈیٹ مارکیٹ کے فروغ سے طویل مدتی فنانسنگ کے ذرائع پیدا ہوں گے۔

Ansa Awais

Content Writer