ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کاہنہ: سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے 2 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار

کاہنہ: سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے 2 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد: کاہنہ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے 2 رکنی مبینہ ڈکیت گینگ کو گرفتار کر لیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق ملزمان کو سیرالی پنڈ سے ٹریس کرکے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کاہنہ سمیت مختلف علاقوں میں ریکی کرتے تھے اور موقع ملنے پر شہریوں کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر واردات کے بعد فرار ہو جاتے تھے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے شہریوں سے چھینے گئے 2 موبائل فون اور ایک موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی ہے۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں کے حوالے سے ریکارڈ یافتہ ہیں اور ان کے خلاف 50 سے زائد مقدمات درج ہیں۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے جبکہ دیگر وارداتوں سے متعلق بھی تفتیش جاری ہے۔