ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں پتنگوں کی بڑی ترسیل ناکام، 2 ملزمان گرفتار

لاہور میں پتنگوں کی بڑی ترسیل ناکام، 2 ملزمان گرفتار
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین:ہربنس پورہ پولیس نے پتنگوں کی بڑی ترسیل ناکام بناتے ہوئے 2 پتنگ ڈیلرز کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ایس ایچ او ہربنس پورہ محسن شہزاد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے پتنگوں کی ڈیلیوری دینے والے ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان میں طارق اور سمیر شامل ہیں۔

ایس پی کینٹ کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 100 سے زائد پتنگیں، 10 چرخیاں اور ایک ہزار سے زائد پتنگوں کا گڈی پیپر برآمد کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش کے لیے انہیں انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ایس پی کینٹ نے کارروائی پر ایس ایچ او ہربنس پورہ محسن شہزاد اور پولیس ٹیم کو شاباش دی اور پتنگ بازی کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔