ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رائیونڈ کے اجتماع چوک پر بس اور ٹرک میں تصادم، 4 افراد زخمی

رائیونڈ کے اجتماع چوک پر بس اور ٹرک میں تصادم، 4 افراد زخمی
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین:اجتماع چوک کے قریب بس اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ رائیونڈ کے علاقے اجتماع چوک پر پیش آیا، جہاں بس اور ٹرک آپس میں ٹکرا گئے۔ تصادم کے بعد ٹرک بے قابو ہو کر روہی نالے میں جاگرا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ بعد ازاں تمام زخمیوں کو مزید علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔