سٹی 42 : پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر اور وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی مایوس کن ہے تین دن گزرنے کے باوجود شانگلہ کا دیگر اضلاع سے رابطہ بحال نہ ہو سکا، اگر حکومت نے سڑکیں بحال نہ کیں تو ذاتی خرچ پر راستے کھلواؤں گا۔
ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے شانگلہ کے دور کے موقع سیلاب متاثرین سے گفتگو کے دوران کیا، کہا کہ وفاقی حکومت سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے۔ وفاقی وزیرانجینئر امیر مقام نے شانگلہ کے دورہ کے دوران سیلاب متاثرین سے اظہار ہمدردی کیا، کہا کہ سیلاب سے شانگلہ میں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا۔ انہوں نے شانگلہ کے عوام سے وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے تعزیت کا پیغام بھی دیا۔
امیر مقام نے کہاکہ کسانوں کی فصلیں، گاڑیاں، اور گھریلو سامان پانی میں بہہ گیا، شانگلہ میں کئی پل اور سڑکیں سیلابی ریلوں میں بہہ گئی۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی مایوس کن ہے تین دن گزرنے کے باوجود شانگلہ کا دیگر اضلاع سے رابطہ بحال نہ ہو سکا، اگر حکومت نے سڑکیں بحال نہ کیں تو ذاتی خرچ پر راستے کھلواؤں گا۔
انجینئرامیر مقام نے وفاقی حکومت کی طرف سے مکمل تعاون کا وعدہ کیا، کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی جلد ممکن ہوگی۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ سیلاب متاثرین کے لیے صوبائی امدادی رقم 10 لاکھ مقرر کی گئی ہے، جسے ڈبل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی حکومت شام تک پہاڑی علاقوں کی سڑکیں بحال کرے، وزیراعلیٰ نے نقصانات کے مکمل ازالے کا وعدہ کیا، اگر صوبائی حکومت ناکام ہوئی تو وفاقی حکومت مدد کرے گی۔