سٹی 42 : جاپان نے پاکستان میں سیلاب کے باعث قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔
ترجمان جاپانی سفارتخانہ ،اسلام آباد کے مطابق 16 اگست کو شمالی پاکستان میں سیلابی تباہ کاریوں پر جاپانی وزیرِاعظم نے وزیرِاعظم شہباز شریف کو قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس اور تعزیت کا پیغام بھیجا۔ جاپانی وزیر اعظم شِگیرو اِشیبا نے کہا کہ یہ جان کر بے حد افسوس ہوا کہ پاکستان کے شمالی حصے میں آنے والے سیلاب سے بہت سی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔
وزیراعظم شِگیرو اِشیبانے کہاکہ میں جاپانی حکومتِ کی جانب سے جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت اور لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ انہوں ںے کہا کہ میں زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے بھی مخلصانہ نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔