سٹی 42 : خیبر پختونخوا آرمی کے فلڈ ریلیف آپریشن کے متعلق اہم اپڈیٹ سامنے آئی ہے کہ پاک فوج کی انجینئر کور کی جانب سے شانگلہ اور بونیر میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
امدادی کارروائیوں میں لاشوں کی تلاش ، رابطہ سڑکوں کی بحالی ، اور ریلیف آپریشن میں مدد کرنا شامل ہیں۔ بونیر میں سرچ کے خصوصی آلات سے لیس پاک فوج کی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں لاشوں کی تلاش میں مصروف عمل ہیں ۔


پاک فوج کی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں بونیر کے گاؤں بشنوئی ، بٹائی کلے، گوکند اور پیر بابا میں راستے کھولنے اور لاشوں کی تلاش میں مصروف عمل ہے۔ اسکے علاوہ پاک فوج کی جانب سے شانگلہ کے علاقے الوچ اور چکیسر کو ملانے والی سڑک کی بحالی کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔

پاک فوج کا ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی تک جاری رہے گا ۔