ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، وزیر آباد اور میانوالی میں ضمنی انتخابات رینجرز کی سکیورٹی میں کرانے کا فیصلہ  

لاہور، وزیر آباد اور میانوالی میں ضمنی انتخابات رینجرز کی سکیورٹی میں کرانے کا فیصلہ  
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:الیکشن کمیشن نے پنجاب میں ضمنی انتخابات پر رینجرز تعیناتی کا فیصلہ کرلیا۔

  لاہور، وزیرآباد اور میانوالی کے ضمنی انتخابات میں پولنگ اسٹیشن کے باہر رینجرز کی تعیناتی کے لیے محکمہ داخلہ پنجاب کو خط لکھ دیا۔

 ذرائع نے بتایا ہے کہ الیکشن کمیشن نے پنجاب میں ضمنی الیکشن رینجرز کی سکیورٹی میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 الیکشن کمیشن نے 17 سے 19 ستمبر تک پولنگ اسٹیشنز کے باہر رینجرز کی سکیورٹی تعینات کرنے کے لیے محکمہ داخلہ کو خط لکھ دیا ہے۔

  ذرائع کے مطابق رینجرزکی تعیناتی آرٹیکل220کےتحت الیکشن کمیشن کی معاونت کے لیے ہوگی۔

  خط کے مطابق انتخابات کے پُرامن انعقاد کے لیے رینجرز کی تعیناتی مانگی کی گئی ہے۔

 ذرائع کے مطابق این اے 66 وزیر آباد، این اے 129 لاہور اور پی پی 87 میانوالی میں18ستمبر کو ضمنی انتخابات شیڈول ہے۔

 پی ٹی آئی رہنمامیاں اظہرکےانتقال کے باعث حلقہ این اے129کی نشت خالی ہوئی۔

  این اے 66 کی نشست پی ٹی آئی رہنمامحمد احمدکی نااہلی کےنتیجےمیں خالی ہوئی۔

  اسی طرح پی ٹی آئی کے ملک احمد خان کی نااہلی پر پی پی 87 میانوالی کی نشت خالی قرار دی گئی۔