ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خیبر پختونخوا آرمی فلڈ ریلیف آپریشن جاری، متاثرہ عوام کی جانب سے پاک فوج زندہ باد! کے نعرے

خیبر پختونخوا آرمی فلڈ ریلیف آپریشن جاری، متاثرہ عوام کی جانب سے پاک فوج زندہ باد! کے نعرے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 احمد منصور: خیبر پختونخوا آرمی فلڈ ریلیف آپریشن جاری، بونیر میں سیلاب کی تباہی سے متاثرہ افراد  نے پاک فوج کی جاری ریلیف سرگرمیوں پر اظہار تشکر کیا۔

خیبرپختونخوا میں سیلاب کی تباہی سے متاثرہ عوام کا کہنا تھا کہ مدد کیلئے پاک فوج اپنا بھر پور کردار ادا کر رہی ہے۔

سیلاب زدگان کا کہنا ہے کہ سیلاب میں جو لوگ متاثر ہو چکے ہیں، ان کی مدد میں پاک فوج نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

یہاں امدادی کیمپ لگائے گئے ہیں اور جوانوں نے ہمیں بہت اچھے انداز میں مدد فراہم کی ہے، پاک فوج ہر جگہ پر ہماری مدد کے لیے تیار کھڑی ہے۔

ہم پاک فوج کی بروقت آمد پر بہت خوش ہیں، پاک فوج زندہ باد! سیلاب زدگان کی بحالی تک پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری رہیں گی۔ 

 دوسری جانب بونیر کے مختلف علاقوں میں پاک فوج کا ریسکیو آپریشن جاری ہے، بونیر کے گاؤں چوراک میں پاک فوج کے دستے ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔

آدم خیل میں تباہ شدہ مکانات کے ملبے تلے دبنے والے افراد کی بحالی کا سلسلہ جاری ہے، پاک فوج کی جانب سے متاثرہ خاندانوں کو ضروری اشیاء کی فراہمی بھی کی گئی، جن میں میں راشن اور بستر شامل ہیں۔

پاک فوج کی جانب سے متاثرہ افراد کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں، عوام نے تمام کوششوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔

تمام متاثرہ افراد کو بحفاظت ریسکیو کرنے اور محفوظ مقامات پر منتقل کرنے تک آپریشن جاری رہے گا۔