وزیرمواصلات کیپٹن شاہد اشرف تارڑ  نے چئیرمین فیڈرل پبلک سروس کمشن کا عہدہ  آج چھوڑا

Captain Ashraf Tarar, City42
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بابر شہزاد تُرک:  نگران وفاقی وزیرِ مواصلات کیپٹن ریٹائرڈ شاہد اشرف تارڑ  انئی ذمہ داری سنبھالنے سے پہلے آج صبح تک چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔

شاہد اشرف تارڑ نے آج صبح  ہی چیئرمین ایف پی ایس سی کے عہدے سے استعفیٰ دیا۔

 صدر مملکت نے چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن شاہد اشرف تارڑ کا استعفیٰ منظور کر لیا۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے استعفےٰ کی منظوری کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

شاہد اشرف تارڑ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 22 کے ریٹائرڈ افسر ہیں۔