پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی

 پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 مانیٹرنگ ڈیسک: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ازخود نوٹس کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

 سپریم کورٹ اسلام آباد میں درخواست مقامی وکیل مدثرچودھری ایڈووکیٹ نے دائر کی ہے، درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ کیاجاتا ہے، مہنگائی سے غریب خود کشیاں کر رہے ہیں، قانون جینے کا ہر شہری کو حق دیتا ہے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ چیف جسٹس پاکستان اس معاملے پر ازخود نوٹس لیں، قوم کی چیف جسٹس پاکستان سے امیدیں وابستہ ہیں۔

 خیال رہے کہ گزشتہ روز نگران حکومت نے پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کیا ہے،پٹرول کی قیمت میں 17 روپے 50 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 20 روپے کا اضافہ کر دیا گیا۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شہریوں کا رد عمل بھی آ یا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو شہریوں نے یکسر مسترد کردیا۔

 شہریوں کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی بڑھے گی،ملکی معیشت پہلے ہی تباہی وبربادی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے، حکومت اس بات کو یقینی بنائے کہ زیادہ آمدنی والے اور مہنگی گاڑیوں کے مالکان کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں زیادہ کر دی جائیں اور عام آدمی جیسے موٹر سائیکل، رکشے اور چھوٹی گاڑی والوں کیلئے سبسڈی کا اعلان کیا جائے،کوشش کی جائے کہ لوگوں کو ریلیف ملے۔