رواں مالی سال کے پہلے ہی ماہ درآمدات میں بڑا اضافہ  

رواں مالی سال کے پہلے ہی ماہ درآمدات میں بڑا اضافہ  
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( وقاص عظیم)رواں مالی سال کے پہلے ہی ماہ مختلف ممالک سے درآمدات میں بڑا اضافہ ہو گیا۔

 ذرائع کے مطابق جولائی 2023 میں سالانہ بنیادوں پر آسٹریلیا سےدرآمدات 603 فیصد بڑھیں،گزشتہ ماہ آسٹریلیا سے درآمدات کاحجم 13 کروڑ 51 لاکھ ڈالرز رہا ،جولائی میں عراق سے درآمدات 185 فیصد اضافے سے ایک کروڑ 73لاکھ ڈالرز رہیں،قطر سے امپورٹس59 فیصد اضافے سے 28کروڑ77لاکھ ڈالرز ریکارڈ ہوا۔

  ذرائع کا کہنا ہے کہ جولائی میں ایران سے درآمدات 38 فیصد اضافے سے6 کروڑ67 لاکھ ڈالرز رہیں،ویت نام سے امپورٹس 23 فیصد اضافے سے ایک کروڑ 82لاکھ ڈالرز رہیں ،جولائی میں کینیا سے درآمدات 18فیصد اضافے سے 4 کروڑ73 لاکھ ڈالرز ریکارڈ کیا گیا،اسی عرصے میں جاپان سے درآمدات 16فیصد اضافے سے11 کروڑ32لاکھ ڈالرز رہیں,جولائی میں اٹلی 7 ,برطانیہ 4 اور نیدر لینڈز سے امپورٹس ایک فیصد بڑھیں۔