پاکستان ہاکی فیڈریشن کے تمام آفیشلز  کومعطل کر دیا گیا  

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے تمام آفیشلز  کومعطل کر دیا گیا  
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے تمام آفیشلز کو معطل کر دیا۔

معطلی کا نوٹیفکیشن وزیراعظم آفس کی ہدایات پر  جاری کر دیا گیا، نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان اسپورٹس بورڈ کی نگرانی میں ملک بھر میں کلبوں کی اسکروٹنی کروائی جائے اورپی ایس بی کی زیرِ نگرانی پی ایچ ایف کے الیکشن کے عمل کو شفاف طریقے سے جلد مکمل کیا جائے۔

 اس کے علاوہ ایشین گیمز کا کیمپ اور ٹیم مینجمنٹ کے علاوہ تمام قسم کے کام کو روک دیا گیا جبکہ سلیکشن کمیٹی کام جاری رکھے گی۔