مانیٹرنگ ڈیسک: 2010 میں سلمان خان کی فلم 'ویر' سے بالی وڈ میں قدم رکھنے والی اداکارہ زرین خان ڈینگی بخار کا شکار ہوگئیں۔
بھارت میں ان دنوں ڈینگی بخار تیزی سے پھیل رہا ہے، ایسے میں اداکارہ زرین خان بھی ڈینگی بخار میں مبتلا ہوگئیں ہیں، جنہیں اسپتال میں داخل کروادیا گیا ہے۔
زرین خان نے انسٹاگرام پر مداحوں کو اپنی طبیعت سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے ایک تصویر اسٹوری پر لگائی جس میں ان کے ہاتھ پر ڈرپ لگی ہوئی دیکھا جاسکتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق زرین خان کو تیز بخار اور جسم میں شدید درد کی وجہ سے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے، تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
واضح رہے کہ زرین خان ویر، وجہ تم ہو، ہاؤس فل 2 جیسی مشہور بالی وڈ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔