اہم خبر؛عمران خان نے بڑی وکٹیں گرا دیں

imran khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے مخالفین کی وکٹیں گرانے کا سلسلہ جاری ہے۔ مظفر گڑھ سے اہم شخصیات عمران خان کے قافلے میں شامل ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق مفظفر گڑھ کی اہم شخصیت سید جعفر مزمل، سابق وفاقی وزیر شبیر قریشی کے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔ انہوں نے پی پی 268 سے بطور آزاد امیدوار 21 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کئے تھے۔

پی پی 269 سے ہارنے والے والے ایک اور امیدوار رانا اورنگزیب پہلے ہی تحریک انصاف کا حصہ ہیں۔ انہوں نے 2018 کے عام انتخابات میں بطور آزاد امیدوار 29 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کئے تھے۔

 سابق وزیراعظم و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے سید جعفر مزمل اور سابق وفاقی وزیر شبیر قریشی کو پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا اور انہیں مفلر پہنائے۔