عثمان علیم: پنجاب سوشل سکیورٹی کا بڑا اقدام، وفات پا جانیوالے ملازمین کے بچوں کو ایک ماہ میں نوکری دینے کا فیصلہ، ڈیٹا انٹری آپریٹر کی 42 نئی آسامیوں کی منظوری، ایمنسٹی سکیم اور ریکوری میں بہترین کارکردگی دکھانے والوں کو کیش انعام ملے گا۔
تفصیلات کے مطابق سوشل سکیورٹی کے ملازمین اور ورکرز کیلئے اہم فیصلےکئے گئے ہیں۔ 17 اے کے تحت سوشل سکیورٹی کے مرحوم ملازمین کے بچوں کو اگلے ایک مہینے کے اندر نوکری دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ڈیٹا انٹری آپریٹرز کی 42 نئی آسامیوں کی منظوری دیتے ہوئے فوری بھرتی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پچھلے 6 ماہ میں ایمنسٹی اور ریکوری کی مد میں بہترین کارکردگی دکھانے والوں کو انعام دینے جبکہ ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور انسپکٹرز کو بہترین کارکردگی پر کیش انعامات دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کمشنر سوشل سکیورٹی سید بلال حیدر کا کہنا ہے کہ سوشل سکیورٹی ہسپتالوں میں داخل مریضوں کو مفت معیاری کھانا فراہم کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔ ورکرز اور اُن کے لواحقین کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔