طالبان کا افغانستان میں عام معافی کا اعلان ، عالمی پروازیں دوبارہ شروع

طالبان کا افغانستان میں عام معافی کا اعلان ، عالمی پروازیں دوبارہ شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : افغانستان کے دارالحکومت کابل پر قبضہ کرنے کے دو ہی دن بعد طالبان نے سارے ملک میں عام معافی کا اعلان کر دیا ہے۔ 

 رپورٹ کے مطابق اعلان کا مقصد سرکاری ملازمین کی دفاتر میں واپسی قرار دیا گیا ہے۔ طالبان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عام معافی اس لیے دی گئی ہے تاکہ سب لوگ اپنی معمول کی زندگی پھر سے شروع کر سکیں۔ طالبان کے بیان کے مطابق وہ تمام افراد جو کسی بھی سرکاری شعبے سے منسلک ہیں اپنی ڈیوٹی مکمل اعتماد اور بلاخوف دوبارہ شروع کریں۔ دوسری جانب کابل کے ہوائی اڈے سے غیر ملکی سفارت کاروں اور شہریوں کے انخلا کا سلسلہ بحال ہو گیا ہے۔ ایئر پورٹ کی سکیورٹی نے  رن وے کو خالی کرا لیا ہے

Suhail Ahmad

Senior content editor