’’مودی نے تباہی و بربادی کا راستہ اپنایا ہے‘‘

’’مودی نے تباہی و بربادی کا راستہ اپنایا ہے‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شاہ رخ ندیم ) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کی شہید لانس نائیک تیمور اسلم کے گھر آمد، امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ کشمیر بھارت کے غرور کا قبرستان بنے گا، کشمیر پر تمام سیاسی جماعتوں کو ایک ہونا ہوگا۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے شہید لانس نائیک تیمور اسلم کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مودی نے جو راستہ اپنایا ہے وہ تباہی اور بربادی کا راستہ ہے، شملہ معاہدہ بھارت کے منہ پر مار دینا چاہیے، سراج الحق کا کہنا تھا کہ اگر کشمیر پر مذاکرات ہوئے تو کشمیر بھی فریق ہوگا۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ کشمیر کے اوپر او آئی سی قبرستان دفن ہوچکی، امت مسلمہ کی قیادت پاکستان اور ترکی کو کرنی چاہیے، اس وقت پوری قوم میں جہاد کا جذبہ پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ ماضی کی حکومتوں اور ناقص خارجہ پالیسیوں کی وجہ سے اب تک کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہوسکا، ہم کشمیر کے مسئلے کی بجائے تجارت پر غور کرتے رہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ کشمیر کے مسئلے کے حوالے سے حکومت کو مستقل نائب وزیر خارجہ رکھنا ہوگا جو صرف کشمیر کا مسئلہ دیکھے۔