سٹی 42: پاکستان سپر لیگ سیزن 11 26 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی ۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں تیسری کامیابی حاصل کرلی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بیٹر رائلی روسو نے ناٹ آؤٹ 60 رنز اسکور کیے، جبکہ حسن نواز نے انچاس رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔
لاہور نے ایک سو چونتیس رنز اسکور کیے۔ حسیب اللہ تئیس رنز بناکر نمایاں رہے، اسامہ میر نے بائیس اور فخر زمان نے بیس رنز اسکور کیے،۔
عثمان طارق نے 18 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جہانداد نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔