سٹی 42 : وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ لبنان میں جنگ بندی ہو ئی اور آبنائے ہرمز کمرشل آمد ورفت کیلیے آج کھل گئی ہے انشاءاللہ ان کوششوں کی وجہ سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں جلد کمی ہوگی ۔
آبنائے ہرمز کے کھلنے پر وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ اللہ تعالی کا شکر کہ پاکستان کو یہ موقع ملا کہ ہمارے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بھر پور کوششوں سے پاکستان عالمی امن کا علمبردار بنا۔
انہوں نے مزید کہا کہ لبنان میں جنگ بندی ہو ئی اور آبنائے ہرمز کمرشل آمد ورفت کیلیے آج کھل گئی ہے انشاءاللہ ان کوششوں کی وجہ سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں جلد کمی اور ایل این جی دستیابی سے بجلی کی فراوانی ہوگی ۔ پاکستان ہمیشہ زندہ باد